IntroDuction (تعارف)

FGRF دعوت اسلامی کا ایک ریلیف شعبہ۔

فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن دعوت اسلامی کے زیر انتظام انسانی خدمت پر مشتمل فلاح وبہود کا وہ اہم شعبہ ہے جس کا مقصد شریعت کےبتائے ہوئے طریقہ کے مطابق قدرتی آفتوں سے متاثر افراد کی فلاح وبہود کے ساتھ خوراک ، گھر،تعلیم ، روزگار، علاج معالجہ ، معزور بچوں کی نگہداشت، ملک وقو م کی خدمت کےلئے پیشہ ورانہ صلاحتیوں کےحامل افرادکی تیاری اور ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کےلئے ہرممکنہ کوششیں کرناہے۔ایف جی آر ایف اپنے عظیم مقصد کےحصول کےلئے اتبدائی طور پر چاربنیاد سیکٹر میں اپنی خدمات پیش کررہا ہے ۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور خوراک:

فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیش کا ایک اہم شعبہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ہے ۔اس نظام کے تحت قدرتی آفات، سیلاب ، زلزلہ ،طوفانی بارشیں سے ممکنہ حد تک نمٹنےکےلئے حکمت عملی تیار کی جاتی ہے ۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ نظام کی بہترین حکمت عملی سے قدرتی آفات سے بپا ہونے والے نقصات کو کم سے کم کرنے کےلئے اقدامات کئے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ ایف جی آر ایف کا یہ شعبہ ممکنہ قدرتی آفات سے بچاؤ کےلئے علاقائی اور ملکی سطح پر ایسے ورکشاپ اور پروگرام کرتا ہے جن کے ذریعے ناگہانی آفتوں سے بچاؤ کے طریقے اور مقامی وسائل کو بروئے کار لا کر خطرات کو کم کرنے کا شعور دیا جاتا ہے۔ایف جی آر ایف کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ شعبہ نے اب تک مراکش، ترکیہ، ملاوی، پاکستان کے قدرتی آفات سے متاثر زمینی و پہاڑی علاقے نیز بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصات کی تلافی کےلئے بہترین اقدامات کرکے دنیا کی توجہ اپنے جانب مبذول کرائی ۔دنیا کی بڑی بڑی این جی از نے FGRF ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے فعال نظام اور متاثرین کی بحالی کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا۔FGRF نے ڈیزاسٹر میجنمنٹ کے تحت خوارک کی فراہمی کو یقینی بنایا، پریشان حال لوگوں کو رہنے کےلئے گھر نما خیمے بنائیں، صاف پانی کی سہولیات فراہم کی اور از سر نو آباد کاری کےلئے وسائل فراہم کئے۔

محکمہ ماحولیات:

موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان کابھی شمار ہوتا ہے جہاں موسم کے فطرتی حسن کو آب وہوا کی تبدیلی دن بدن متاثر کررہی ہے ۔فضائی آلودگی ہویا موسمیاتی تبدیلی ہر دور کے نقصات سے ہمارے سرسبزوشادات کھیت کھلیاں متاثر ہورہے ہیں ۔اس پریشان کن صورت حال سے نبرآزما ہونے کےلئے فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن نے شعبہ ماحولیات کا قیام عمل میں لایا۔ اس شعبہ نے شہر کراچی سے2001 میں اپنے سفر کا آغاز کیا اور کراچی مونسپل کیمٹی کے باہمی اشتراک کےساتھ شہر کراچی کو فضائی آلودگی سے بچانےکےلئے شجر کاری مہم شروع کی۔اس مہم کے تحت 3Million چھوٹے بڑے پودے درخت لگائے گئے۔موسمی تبدیلوں سے پاکستان کے چار قدرتی موسم بہت زیادہ متاثر ہوئے بارشوں کی بہات اور سیلاب کےاسباب کےبارے میں غووفکر اور مستقبل کے بدلتے موسمی حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایف جی آر ایف نے موحولیاتی آلودگی پر مختلف کانفرنسز، سمینار کئے ، لوگوں میں درختوں کی اہمیت کا شعور دیا اور پاکستان کے میدانی ،پہاڑی ، نشیبی اور دریائی علاقوں میں ملک گیر شجر کا ری مہم کا آغاز کیا ۔جگہ جگہ مجھے پودا لگا ہے درخت بنانا ہے کے بینرآویزاں کئے ۔صوبائی اور وفاقئ حکومتوں کے تعاون سے لاکھوں پودے لگاکر ایف جی آر ایف کے Environment Department نے ملک پاکستان کی سروسبز وشادابی میں دعوت اسلامی کا حصہ ملایا۔دنیا کی مختلف این جی او ایف جی آر ایف کے متحرک اور فعال کارکنان کے ساتھ مل کر دنیا بھر میں ماحولیات تبدیلی کے نقصانا ت کو کم کرنےکےلئےپیش قدمی کررہی ہے۔

مختلف معذور بچوں کا علاج:

دعوت اسلامی وہ واحد دینی تحریک ہے جس نے سب سے پہلے اپنے مقاصد تبلیغ میں ان افراد کو بھی دین کی تعلیمات سے بہر مند کرنے کا عزم کیا جنہیں اکثر ان کی جسمانی اور ذہنی معزوری کی وجہ سے نظرانداز کردیا جاتاہے۔دعوت اسلامی کے خدمت دین کے ایک شعبہ کی حیثیت سے فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن (FGRF) نے ذہنی و جسمانی معزور بچوں کی نگہداشت ، تعلیم وتربیت اور ان میں دین کی تعلیمات کا شعور بیدار کرنےکےلئے انٹرنیشنل سطح پر فیضان ری ہیبیلیٹیشن سینٹر قائم کیا۔

اس سینٹر میں ذہنی وجسمانی معزور بچوں کی تعلیم وتربیت کا جدید نظام موجود ہے۔ ان معزوربچوں میں موجود قدرتی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کےلئے فیضان ری ہیبیلیٹیشن سینٹر ناصرف پاکستان میں بلکہ یورپ میں بھی عملی طور پر معزور بچوں کی ذہنی وجسمانی تربیت کررہا ہے۔

فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن (FGRF) دعوت اسلامی کا ایک ایسا فلاحی ادارہ ہے جو اسلام کے دیئے ہوئے فلاحی نظام کے تحت دعوت اسلامی کے مفیان کرام کی سرپرستی میں پریشان حال ، دکھ میں مبتلا، تعلیم سے محروم ، بیماریوں میں جکڑے اور قدرتی آفتوں سے متاثر، زلزلوں ، بارشوں اورطوفانوں کی زد میں آئے غریب لاچار دکھیارے لوگوں کے دکھ بانٹے کی کوشش کررہاہے ۔فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کو ضروریات زندگی پہنچارہا ہے، ترکیہ ، مراکش کے لوگوں کی آبادکاری کےلئے عملی کوششیں کررہا ہے۔اربوں روپے پاکستان کے کسانوں کو کھیت کھلیان کی رونقوں کو بحال کرنے کےلئے دے چکاہے۔دنیا کے 35 ممالک میں فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن (FGRF)آپ کے تعاون کے ساتھ خیر کے کام کررہی ہے ۔ اس نیک اوربھلائی کے کاموں میں ایف جی آر ایف کے ساتھ تعاون کیجئے اور دکھ بھرے لوگوں کی زندگی میں چین کی دولت تقسیم کرنے میں اپنا حصہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے ساتھ ملایئے۔

صحت کی دیکھ بھال:

خدمت دین کا سب سے اہم شعبہ انسا نی جان کی حفاظت کےلئے ْضروری اقدامات کرنا ہے یہ کام اگرچہ حکومتی سطح پر بہت اچھے طریقہ سے کیا جاتا ہےلیکن عوام کی ایک کثیر تعداد حفظان صحت کے بڑے بڑے ہسپتالوں میں موجود میڈیکل سہولیات سے صحیح طرح سے مستفید نہیں ہوپاتے ہیں۔ایف جی آر ایف (FGRF) نے اپنی تمام تر کوششوں سے پاکستان کے تین بڑے شہروں میں مدنی ہیلتھ کیئر کے نام سے ادارے بنائے ہیں جہاں میڈیکل کےشعبہ سے وابستہ تمام سہولیات ضرورت مندوں کو مناسب فیس کے ساتھ مہیا کی جاتی ہے۔عوام الناس کے کندھوں سے بیماری کے بوجھ کو ہلکاکرنےکےلئے فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیش (FGRF) ایک ایسا بڑ ا مدنی میڈکل سینٹر قائم کرنے کا عزم رکھتا ہے جہاں ہر بیماری کا علا ج جدید میڈیکل کی سہولیات کے ساتھ مناسب فیس کے لوگوں کو فراہم کیا جائے گا۔

تعلیم اور ہنر:

فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن (FGRF)کے اغراض ومقاصد میں شامل معاشرے میں رہنے والے غریب ،ضرورت مند طلباء و طلبات کو ہنر مند ، باصلاحیت، تعلیم یافتہ بنانا ہے تاکہ یہ لوگ بھی ملک کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر اپنی اپنی صلاحیتوں کےمطابق اپنا حصہ ملا سکیں۔ایف جی آر ایف نے ٹیکنیکل فنی مہارت کے شعبوں میں ایسے پروگرام متعارف کروائے جس کی بدولت بےشمار طلبا باصلاحیت ہنرمند بن کر معاشرے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔دعوت اسلامی کا فلاحی شعبہ مختلف لینگوئجز کورسسز بھی کرواتا ہے۔FGRF اس بات پر یقین رکھتا ہےکہ تعلیم اورکسی بھی ٹیکنیکل شعبہ کی فنی مہارت والا انسان بے روزگار نہیں رہ سکتاہے۔ Education Skills کا شعبہ ایسی مقصد کے حصول کےلئے بلا رنگ ونسل لوگوں کو تعلیم اور ہند مندی کا شعور بیدار کرنے کےلئے دن رات محنت کررہا ہے ۔